بنگلہ دیش کی نصابی کتابوں سے آزادی کا سہرامجیب سےچھین لیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش نے پرائمری اور سیکنڈری طلباء کے لیے نئی نصابی کتب میں کئی تبدیلیاں کیں، نصابی کتب سے مجیب الرحمان کے لیے “بنگلہ دیش کے بانی مجیب الرحمان” کا عنوان ہٹا دیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کیمطابق اس سلسلے میں ملک میں نئی نصابی کتابیں جاری کر دی گئی ہیں۔ ان کتابوں میں ذکر ہے کہ ضیاء الرحمان نے 1971ء میں ملک کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔ابتک کی کتابوں میں ملک کی آزادی کاسہراشیخ مجیب الرحمان کو دیاگیاتھا۔
بنگلہ دیش کےممتاز انگریزی روزنامے کیمطابق پرائمری اور سیکنڈری طلبہ کیلیے نئی نصابی کتب میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مثال کےطور پر مجیب الرحمان کیلیے ‘فادر آف دی نیشن’ کا خطاب بھی نصابی کتب سے ہٹادیاگیا ہے۔









