بنگلہ دیش کی عوام نےبتادیاکہ غدار کون تھا ، خواجہ آصف

0
185
بنگلہ دیش کی عوام نےبتادیاکہ غدار کون تھا ، خواجہ آصف

ہاٹ لائن نیوز : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام نے بتادیاکہ کون غدار ہے اور کون تھا، مجیب الرحمان کے مجسموں کا کیا ہوا، تاریخ نے فیصلہ دے دیا، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو بتائیں کہ مکافات عمل بے رحم ہوتاہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے اس طرح نہیں ہو رہے جس طرح ہونے چاہیے تھے۔ جبتک معاملہ حل نہیں ہوتا مذاکرات نہیں ہو سکتے، آج 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کی حمایت بھی مل رہی ہے، عدالتیں اس طرح کے فیصلے نہیں کر رہیں جس طرح کرنے چاہئیں۔

Leave a reply