بنگلہ دیش نےپاکستان سےبیلسٹک میزائل مانگ لیے

0
153
بنگلہ دیش نےپاکستان سےبیلسٹک میزائل مانگ لیے

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلہ دیش مبینہ طور پر پاکستان سے کم فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے اور ممکنہ بھارتی حملے کیخلاف دفاع کیا جا سکے۔

دفاعی ویب سائٹ انڈین ڈیفنس ریسرچ ونگکی ایک رپورٹ کیمطابق بنگلہ دیش نے بظاہر بھارتی حملے کے جواب میں 400 کلومیٹر تک مار کرنیوالے ابدالی شارٹ رینج میزائل خریدنے کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امکان ہے کہ پاکستان دو اہم وجوہات کی بنا پر درخواست پر رضامندی ظاہر کریگا، ایک تو ڈھاکہ کی حمایت کرکے اپنے علاقائی اثر و رسوخ کو بڑھانا، جو اس وقت نئی دہلی کیخلاف ہے، اور دوسری وجہ یہ کہ “ابدالی:”کی فروخت سے دفاعی توازن میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔کیونکہ ان میزائلوں کی رینج کم ہے، اور صرف حقیقت پسندانہ اور ممکنہ طور پر بھارت کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے، جس کے ساتھ بنگلہ دیش کی طویل سرحد ملتی ہے۔

Leave a reply