بنگلہ دیش میں نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتل کے مرکزی ملزم کی شناخت، سفری پابندی عائد

0
121
بنگلہ دیش میں نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتل کے مرکزی ملزم کی شناخت، سفری پابندی عائد

بنگلہ دیش میں نوجوان سیاسی رہنما عثمان ہادی کے قتل کے کیس میں مرکزی ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ڈھاکہ کی عدالت نے فیصل کریم مسعود کو ملک چھوڑنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے اور اس کے خلاف نظر رکھنے کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسعود کے ساتھ دیگر حملہ آوروں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی ملک میں موجود ہے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی جگہ بدل رہا ہے۔

32 سالہ عثمان ہادی کو گزشتہ ہفتے ڈھاکہ میں فائرنگ کے واقعے میں شدید چوٹیں آئیں تھیں۔ ابتدائی طور پر انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں سنگاپور کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران وہ جان کی بازی ہار گئے۔

حکام متعدد تحقیقاتی ٹیمیں تعینات کر کے مرکزی ملزم کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a reply