بنگلہ دیش میں نماز کے دوران پوجا میں موسیقی پر پابندی

ہاٹ لائن نیوز: بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت نے ہندو برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اذان اور نماز کے اوقات میں درگا پوجا سے متعلق سرگرمیوں خصوصاً موسیقی سے گریز کریں۔
مشیر برائے امور داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چودھری نے کہا کہ پوجا کمیٹیوں کو موسیقی کے آلات اور ساؤنڈ سسٹم بند رکھنے کا کہا گیا ہے اور انہوں نے اس پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ نماز کے دوران اس طرح کی سرگرمیوں کو روکنا ضروری ہے اور اذان سے پہلے پانچ منٹ کا وقفہ کرنا چاہیے۔









