بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی

0
189
بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی

بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کر دی ہے، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بنگالی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت پر انسداد دہشتگردی کے قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے، عوامی لیگ کی تمام سیاسی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔

علاوہ ازیں بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم بھی منظور کر لی ہے، ترمیم میں سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے، عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس قدم کو ناجائز قرار دیے کر مسترد کر دیا ہے۔

Leave a reply