بنگلہ دیش : شیخ حسینہ کے حق میں مظاہرے شروع

0
168
بنگلہ دیش : شیخ حسینہ کے حق میں مظاہرے شروع

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش کے شہروں گوپال گنج اور برگنا میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حمایت میں مظاہرے ہوئے۔ عوامی لیگ کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے قائد کو عزت کے ساتھ وطن واپس لایا جائے۔

گوپال گنج اور برگنا میں شیخ حسینہ کی حمایت میں مظاہروں کے دوران فوج کی ایک گاڑی کو نذر آتش کیا گیا۔ سینکڑوں کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور مطالبہ کیا کہ ملک کے حالات بہتر کرنے کے لیے ان کے قائد کو واپس لایا جائے۔

شیخ حسینہ کی حمایت میں مظاہرین تیز دھار آلات، ہاکی اسٹکس اور لاٹھیوں سے لیس تھے۔ یاد رہے کہ گوپال گنج شیخ حسینہ کا آبائی مقام ہے۔

Leave a reply