بنگلہ دیش اور پاکستان کےدرمیان براہ راست تجارت کاآغاز

0
152
بنگلہ دیش اور پاکستان کےدرمیان براہ راست تجارت کاآغاز

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش نے 1971 میں آزادی کے بعد پہلی بار پاکستان کیساتھ براہ راست تجارت کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں ، 50،000 ٹن چاول کی پہلی کھیپ پورٹ قاسم سے روانہ کی گئی ہےجو حکومت کے معاہدے کے تحت حکومت کو فراہم کی جارہی ہے۔

یہ معاہدہ بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سفارتی تعلقات میں بہتری کے نتیجے میں حاصل کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کیخلاف احتجاج کے بعد انکی حکومت کا اختتام ہوا ، جسکے بعد دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات نے ترقی کی۔

اس نئے معاہدے کے تحت ، بنگلہ دیش ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان میں سفید چاول فی ٹن 499 ڈالر خریدینگے۔ چاول دو مراحل میں فراہم کیے جائینگے ، جن میں سے پہلے 25،000 ٹن شپمنٹ بھیج دی گئی ہے،جبکہ باقی چاول مارچ کےاوائل میں پہنچنےکی امید ہے۔

Leave a reply