بنگلہ دیشی وزیراعظم پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کا الزام

0
229
بنگلہ دیشی وزیراعظم پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کا الزام

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش میں طلبہ کی تحریک کے دوران کئی مقامات پر انتہائی پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔ ان واقعات میں مجموعی طور پر 150 سے زائد اموات ہوئیں۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران، مظاہرین نے بنگلہ دیش بھر میں کئی سرکاری عمارتوں اور دیگر املاک میں توڑ پھوڑ کی ہے، جو سرکاری ملازمتوں میں غیر معمولی کوٹہ مختص کرنے کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دو روز قبل ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا۔ دریں اثناء ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ دیکھ کر شیخ حسینہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

شیخ حسینہ کی آنسو بہاتے ہوئے تصویر شائع ہوئی تو مخالفین نے ان پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کا الزام لگایا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ آج ملک جن حالات سے دوچار ہے وہ شیخ حسینہ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ وہ بنگلہ دیش پر طویل عرصے سے حکومت کر رہے ہیں لیکن اب تک انہوں نے ملک کی ترقی کے لیے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی بنیاد پر ان کی تعریف کی جا سکے۔

Leave a reply