بنگلورو میں موسلا دھار بارش، 133 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو نے جون میں بارش کا 133 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار 2 جون کو بنگلورو میں اس طرح بارش ہوئی کہ اس نے صدی پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلورو میں کل 111.1 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے اور ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا۔









