بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے سے صاف انکار کر دیا

0
118
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے سے صاف انکار کر دیا

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے واضح کیا ہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم کسی صورت بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں حصہ نہیں لے گی۔
آصف اکبر نے کہا کہ اگرچہ آئی سی سی سری لنکا یا بنگلا دیش کو وینیو کے طور پر منتخب کر سکتا ہے، لیکن بنگلا دیش نے بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن طے کر لی ہے کیونکہ وہاں کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی نہیں سمجھا جاتا۔
یہ فیصلہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد سامنے آیا، جس کے نتیجے میں آئی پی ایل ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو لیگ سے باہر کر دیا۔ مستفیض الرحمان کو شاہ رخ خان کی ٹیم نے بھاری رقم میں خریدا تھا، لیکن دھمکیوں کے باعث انہیں ٹیم میں شامل نہیں رکھا گیا۔
بی سی بی کے اس اعلان کے بعد دونوں بورڈز کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے، اور بنگلا دیش نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت میں کسی بھی کرکٹ میچ میں شرکت نہیں کرے گا۔

Leave a reply