بنگلادیش میں نوجوانوں کا بھارت پر عدم اعتماد، پاکستان اور چین کی موجودگی میں اضافہ

0
97
بنگلادیش میں نوجوانوں کا بھارت پر عدم اعتماد، پاکستان اور چین کی موجودگی میں اضافہ

بھارت کی وزارتِ خارجہ کی ایک پارلیمانی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی نوجوان آبادی بھارت کے بارے میں منفی تاثر رکھتی ہے اور دوطرفہ تعلقات میں سرد مہری بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈھاکا میں پاکستان اور چین کا سیاسی و سفارتی اثر پہلے کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ چکا ہے، جبکہ بھارت کا اثر کمزور پڑ رہا ہے۔ بھارتی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ پالیسیوں میں فوری تبدیلی نہ کی گئی تو بھارت بنگلا دیش میں اپنی اہمیت کھو سکتا ہے۔

دستاویز میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بنگلا دیش میں عوامی لیگ کی سیاسی گرفت کمزور ہو چکی ہے اور نئی نسل 1971 میں بھارت کے کردار کو تنقیدی نظر سے دیکھ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال بھارت کے لیے ایک بڑے اسٹریٹجک چیلنج کی شکل اختیار کر چکی ہے اور 1971 کے بعد پہلی بار بھارت کو بنگلا دیش میں اس نوعیت کے دباؤ کا سامنا ہے۔

Leave a reply