بنگلادیش میں آئی پی ایل کی نشریات معطل، ٹیم کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کے بعد نیا قدم

0
89
بنگلادیش میں آئی پی ایل کی نشریات معطل، ٹیم کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کے بعد نیا قدم

بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی مقامی نشریات معطل کر دی ہیں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو سکیورٹی خدشات کے باعث آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے ریلیز کیا گیا۔ اس صورتحال پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور کھلاڑیوں کے تحفظ سے متعلق خدشات پر حکومت کو آگاہ کیا۔
بعد ازاں مشیر کھیل بنگلادیش نے اعلان کیا کہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بھی باضابطہ درخواست دی ہے کہ اس کے میچز کسی متبادل مقام، جیسے سری لنکا، منتقل کیے جائیں۔
تازہ پیشرفت میں بنگلادیشی حکومت نے ملک میں آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Leave a reply