بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید

0
24
بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید

بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسند عناصر کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی، جس پر علاقے میں آپریشن شروع کیا گیا۔
بیان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار کو اگلے دستے نے روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے شہر کو ممکنہ بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
فوج کے ترجمان کے مطابق شدت پسند عناصر کی سرحد پار سے دراندازی اور دہشتگردانہ سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی کی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Leave a reply