بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

0
194
بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن جاری ہے، زیریں کرم، کوئی اور ہنگو کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں، پولیس کی طرف سے لوگوں کو گھروں تک محدود ہونے کی ہدایت کی گئی، دہشت گرد عوام کو ڈھال بنانے کی کوشش کرتے ہیں، پولیس نے کہا کہ کسی گھر میں اگر دہشت گرد گھس جائیں تو گھر کو فوری خالی کریں۔

دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کسی عمارت سے اگر فائرنگ کی گئی تو عمارت مسمار کی جائے گی، دہشتگردوں کے خلاف اس کارروائی کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنا اور بے گناہ شہریوں کو محفوظ بنانا ہے، کرفیو کی خلاف ورزی کرنے یا تعاون نہ کرنے کی صورت میں نقصان کا ذمہ دار متعلقہ لوگ خود ہوں گے۔

Leave a reply