بنوں میں دو دھماکے، 7 افراد شہید

0
11
بنوں میں دو دھماکے، 7 افراد شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں سڑک کنارے نصب بم کے دو الگ الگ دھماکوں میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب گاؤں ہاتھی خیل سے بنوں آنے والی ایک مسافر وین سڑک پر نصب بارودی مواد کی زد میں آگئی۔ اس واقعے میں وین میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق کچھ ہی دیر بعد اسی مقام کے قریب دوسرا دھماکا بھی ہوا، جس کے نتیجے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس دوسرے دھماکے سے ایک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سیکیورٹی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a reply