بلے کا نشان واپس ملنے کا امکان,لاہور ہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا

0
183
بلے کا نشان واپس ملنے کا امکان,لاہور ہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا

لاہور ہائیکورٹ

پی ٹی آئی کی بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن ایکٹ کے نشان واپس لینے والی شقیں چیلینج کریں، وکیل درخواست گزار

آرٹیکل 17 کہتا ہے کہ سیاسی جماعت پر دو حوالوں سے پابندی لگائی جا سکتی ہے، وکیل درخواست گزار

پاکستان کی سالمیت اور بقا کی بنا پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، ایڈوکیٹ عزیر بھنڈاری

جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس پر سماعت کی

بینچ میں جسٹس شاہد کریم ،جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہیں
لارجر بینچ میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین بھی شامل ہیں

عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا، موقف
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کاروائی کو کلعدم قرار دیا جائے، استدعا
الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 ،209 ٫ 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے، استدعا

الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے روکا جائے، استدعا
پی ٹی ائی کو بلے کا انتخابی نشان دوبارہ الاٹ کیا جائے، استدعا

Leave a reply