بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ

بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کوئٹہ اور چمن سمیت پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ، ژڑہ بند، توبہ اچکزئی اور خواجہ عمران رینج میں بھی بارش کے بعد سردی میں اضافہ دیکھا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، بلوچستان میں موجود مغربی ہواؤں کے سسٹم کی وجہ سے بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کوژک ٹاپ سمیت مختلف شمالی علاقوں میں آئندہ دنوں میں برفباری کی توقع ہے۔









