بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے امریکی فنڈنگ کی منظوری

0
124
بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے امریکی فنڈنگ کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ کے ایگزم بینک نے پاکستان میں معدنیات کی کان کنی کے منصوبوں کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے، جو آئندہ برسوں میں بڑھ کر2ارب ڈالرتک پہنچ سکتی ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کے مطابق یہ مالی معاونت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کرے گی اور خاص طور پر بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گی۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ اس تعاون سے نہ صرف امریکی برآمد کنندگان کو فائدہ ہوگا بلکہ پاکستانی مقامی کمیونٹی اور شراکت دار بھی جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور نئے مواقع سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے نتیجے میں امریکہ میں تقریباً 6 ہزار جبکہ بلوچستان میں ساڑھے 7 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گی۔

نیٹلی بیکر نے واضح کیا کہ یہ قدم امریکی سفارت کاری کی پالیسی کا حصہ ہے جو سابقہ انتظامیہ کے دوران شروع کی گئی تھی اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

Leave a reply