بلوچستان سےسندھ اسلحہ سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی

0
181
بلوچستان سےسندھ اسلحہ سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے شہر جیکب آباد میں پولیس اور حساس ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے سندھ اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کارروائی کے دوران پولیس اور حساس ادارے نے دو بین الصوبائی اسلحہ سمگلرز سعید احمد شاہ اور عبدالباری پٹھان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کیمطابق شمبے شاہ چیک پوسٹ پر ٹرک کی تلاشی لی گئی تو اس کے پرزہ جات میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد ہوا، جس میں 30 بور کے 138 پستول اور 276 میگزین برآمد ہوئے۔

Leave a reply