بلوچستان سےاندرون ملک ٹرین سروس عارضی طورپرمعطل

بلوچستان سے ملک کے دیگر حصوں کے لیے ٹرینوں کی آمد و رفت آج کے دن معطل رہے گی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ متاثرہ ٹرینوں میں پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے روانہ ہونے والی بولان میل شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر موسم اور حالات سازگار رہے تو ٹرین سروس اتوار سے بحال کر دی جائے گی۔









