بلوچستان حکومت کا ضلع پشین میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان

0
134
بلوچستان حکومت کا ضلع پشین میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان

محکمہ داخلہ بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ ضلع پشین میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس عرصے کے دوران اسلحے کی نمائش، جلسے، جلوس، دھرنے اور پانچ یا زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔

یہ پابندی 20 نومبر تک برقرار رہے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو بھی صوبے میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جسے بعد ازاں مزید 15 روز کے لیے بڑھایا گیا تھا۔

Leave a reply