
بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو ” شہباز سلو” کا خطاب دے دیا
چئیرمن پی۔پی۔پی بلاول نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے “شہباز سلو” کا خطاب دیا ہے، چیئرمین پی۔پی۔پی نے اپنے حمایت یافتہ وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر شدید تنقید کی، انہوں نے کہا کہ K.4 منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ سے رابطہ کیا مگر ہمیں شہباز سلو مل گیا۔
ایسا کیسے ہو سکتا پنجاب کے لیے “شہباز اسپیڈ” اور سندھ کے لیے “شہباز سلو” ہو، انہوں نے کہا وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ K.4 منصوبہ جلد مکمل کیا جائے، میری کوشش ہو گی کہ اس منصوبے کو 200 ایم۔جی۔ ڈی کرایا جائے۔









