بشری باجی کے بیان پر چاہت فتح علی خان کا دلچسپ جواب

0
177

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی مزاحیہ گلوکار اور یوٹیوبر چاہت فتح علی خان نے ورسٹائل آرٹسٹ بشریٰ انصاری کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مشہور یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ اداکارہ سمجھتی ہیں کہ میں ان کی جگہ لے رہی ہوں، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ میں انہیں بچپن سے دیکھ رہا ہوں۔ اللہ ان کو سلامت رکھے۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میں یہ سوچ کر حیران ہوں کہ پہلے صرف بڑے گلوکار بولتے تھے، سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیوں بولتے تھے۔ لیکن اب ہماری لیجنڈ بشریٰ باجی نےبھی بولناشروع کردیاہے۔

چاہت فتح علی خان نے تنقید کے جواب میں کہا کہ جب میں بچپن میں تھا تو بشری باجی کام کرتی تھیں ،میں بچپن سے دیکھ رہا ہوں۔ ، یہ لوگوں کی نقلیں اتارتی تھیں۔

بشریٰ انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کو بشریٰ باجی یاد نہیں؟

چاہت فتح علی خان نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ انصاری نے بہت مضحکہ خیز گانے گائے ہیں، جب وہ آئیں تو وہ مزاحیہ فنکارہ تھیں لیکن شاید وہ سمجھتی ہیں کہ میں ان کی جگہ لے رہا ہوں، ایسا نہیں ہے۔ اگر وہ چاہیں تو میں ان کے ساتھ گانا گانے کے لیے تیار ہوں۔

Leave a reply