بشریٰ بی بی کے کھانے میں ہارپک ملایا جاتا تھا ؛ عمر ایوب

0
146
بشریٰ بی بی کے کھانے میں ہارپک ملایا جاتا تھا ؛ عمر ایوب

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حسن نیازی، شاہ محمود قریشی سمیت 85 سے زائد قیدی فوجی عدالتوں میں ہیں، قیادت اور کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا، جیل کے اندر بجلی اور پانی بند، کھانا ٹھیک سے نہیں مل رہا، بشریٰ بی بی کے کھانے میں ہارپک اور زہر ملایا جاتا تھا ۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے 85 سے زائد قیدی فوجی عدالتوں میں ہیں۔ حسن نیازی اور شاہ محمود قریشی فوجی عدالتوں میں ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ قیادت اور کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم شیخ وقاص کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تمام کیسز جعلی ہیں۔ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a reply