بشریٰ بی بی اور گنڈا پور میں قافلے کی قیادت پرجھگڑاہوگیا

0
214
بشریٰ بی بی اور گنڈا پور میں قافلے کی قیادت پرجھگڑاہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان تلخ کلامی کی اطلاعات ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی کے مرکزی قافلے کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق یہ تلخ کلامی تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا سے آنیوالے قافلے کی قیادت کے معاملے پر ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی اپنی خرابی صحت کے باعث احتجاج کی قیادت نہیں کرینگی تاہم اتوار کو انہوں نے احتجاج میں شرکت اور قافلے کی قیادت کرنیکا فیصلہ کیا۔

تاہم علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی سے کہا کہ آپ غیر سیاسی ہیں اس لیے قافلے کی قیادت نہیں کر سکتیں۔ اس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ احتجاجی قافلے کی قیادت کرینگی۔

ذرائع کے مطابق یہ بحث کافی دیر تک جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گنڈا پور نے کہا کہ آپ نے پہلے ہی ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ آپ پہلے بھی کئی بار ناکام ہو چکے ہیں۔ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور دونوں نے اصرار کیا کہ وہ عمران خان کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی ناراض ہو کر گاڑی میں بیٹھ گئیں۔ جبکہ علی امین گنڈا پور قافلہ چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔

Leave a reply