بس دریا میں گرنے سے 14 بھارتی سیاح ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : بھارت سے نیپال جانے والی بس 40 مسافروں کو لے کر اپنی منزل کے قریب مرسیانگڈی ندی میں گر گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بس پوکھرا سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے لیے روانہ ہوئی تھی اور کھٹمنڈو میں اپنی منزل کی طرف جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
ابھی تک حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ بس دریا میں گرنے کے بعد نیپالی فوج اور ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں جس کے دوران 14 لاشیں نکال لی گئیں۔
امدادی کارروائیوں کے دوران 17 زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمی مسافروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے میں 10 مسافر محفوظ رہے۔








