بس حادثے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے

0
162
بس حادثے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر اناؤ میں لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ڈبل ڈیکر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

بس بہار کے موتیہاری سے دہلی جا رہی تھی کہ گڑھا گاؤں کے قریب ڈبل ڈیکر مسافر بس نے پیچھے سے دودھ کے ٹینکر کو ٹکر مار دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ مسافروں کے ساتھ ساتھ بس کا اوپر کا حصہ بھی اڑ گیا۔

حکام کے مطابق پولیس اور دیگر ایمرجنسی اہلکار موقع پر پہنچ گئے جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جائے حادثہ کی تصاویر میں زمین پر بکھری لاشیں، دھات کے ٹکڑے، ٹوٹے ہوئے شیشے اور تباہ شدہ املاک کو دکھایا گیا ہے۔

Leave a reply