بس اور کار میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد جاں بحق

پنجگور کے علاقے گومازین میں ایک افسوسناک حادثے میں بس اور کار کے درمیان تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثہ بازار کے قریب پیش آیا، اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔








