بسکٹ کھانے سے 80 بچے اسپتال پہنچ گئے

0
173

ہاٹ لائن نیوز: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک اسکول میں بسکٹ کھانے سے 80 بچوں کی حالت بگڑ گئی۔ یہ بسکٹ اسکول انتظامیہ کے زیر انتظام کینٹین سے خریدے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ بسکٹ کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر ہے۔

جس اسکول کے بچوں کی حالت بسکٹ کھانے کے بعد بگڑ گئی وہ بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے ضلع چھترپتی سمبھاجی نگر میں واقع ہے۔ یہ ایک اسکول ہے جو ضلع کونسل کے تحت کام کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق اسکول کینٹین میں بسکٹ سپلائی کرنے والی کمپنی کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سکول کے 257 طلباء کے حاصل کردہ نمونوں میں زہر پایا گیا جبکہ 80 طلباء کو موثر علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان طالب علموں کو چکر آنے لگے اور پھر انہیں الٹیاں ہونے لگیں۔

اسکول اور اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 73 طلبہ کو طبی علاج کےبعدفارغ کردیا گیا جب کہ 7 طلبہ کو موثر علاج کے لیے اعلیٰ معیار کے اسپتالوں میں بھیج دیا گیا۔

Leave a reply