بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ جانئے دلچسپ وجہ

دنیا بھر میں بسکٹ کو بچے اور بڑے یکساں شوق سے کھاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کبھی ناشتے کا حصہ بنتے ہیں تو کبھی شام کی چائے کے ساتھ لازمی پیش کیے جاتے ہیں۔
اکثر بسکٹ پر چھوٹے چھوٹے سوراخ دیکھے جاتے ہیں جنہیں زیادہ تر لوگ محض ڈیزائن یا خوبصورتی سمجھ لیتے ہیں، لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔
ماہرین کے مطابق ان سوراخوں کو “ڈوکر ہولز” کہا جاتا ہے۔ بیکنگ کے دوران بسکٹ کے اندر بھاپ پیدا ہوتی ہے، یہ سوراخ اس بھاپ کو باہر نکلنے کا راستہ فراہم کرتے ہیں۔ اگر ایسا نہ ہو تو بسکٹ پھول سکتے ہیں، ٹوٹ سکتے ہیں یا ان میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں۔
ان سوراخوں کا سائز اور ترتیب آٹے کی نوعیت کے حساب سے طے کی جاتی ہے۔ نرم آٹے کے بسکٹ کے لیے سانچوں (مولڈز) کا سہارا لیا جاتا ہے، جبکہ سخت آٹے سے بننے والے بسکٹ کے لیے خصوصی “ڈوکرنگ رولرز” استعمال کیے جاتے ہیں۔
یوں یہ چھوٹے چھوٹے سوراخ بسکٹ کو بہتر شکل اور مزیدار ذائقہ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔









