بریکنگ نیوز : کون بنے گا اپوزیشن لیڈر ؟

کون بنے گا اپوزیشن لیڈر ؟
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے نااہل ہونے کا بعد اپوزیشن لیڈر کے لیے پی۔ ٹی۔ آئی کے بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں، بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے سامنے مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر کے نام کی تجویز دینے پر گفتگو کی گئی، ابتدائی طور پر اپوزیشن لیڈر کے لیے بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر اور عامر ڈوگر کے ناموں پر مشاورت ہو رہی ہے، بیرسٹر گوہر نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر پارلیمانی کردار نبھانے سے معذرت کر لی ہے۔
انہوں نے کہا میرے لیے پارٹی چیئرمین کا عہدہ کافی ہے آپ دوسرے ناموں پر غور کریں، اسد قیصر نے بھی اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر دلچسپی نہ دکھائی، کے۔پی۔کے گروپ نے اسد قیصر کو فیصلے پر نظر ثانی کا مشورہ دیا۔ہے، عامر ڈوگر بھرپور لابنگ میں مصروف ہیں، اسد قیصر کی طرف سے کوئی بھی حتمی جواب آنے تک پی۔ ٹی۔ آئی نے اپوزیشن لیڈر کے نام کو ہولڈ کیا ہوا ہے۔