برف میں منگنی کا فوٹو شوٹ کروانا جوڑے کو مہنگا پڑ گیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکی جوڑے کو برف میں اپنی منگنی کا فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیاسے تعلق رکھنےوالے 33 سالہ کم زو اور فل موئی یوٹاہ کےپارک سٹی میں اپنی منگنی کی یادگارفوٹو شوٹ میں مصروف تھےکہ فوٹوگرافرسبرینا بو ہالکےکو زو کی انگلی میں انگوٹھی نظرنہیں آئی۔ اس نے جوڑے کو اطلاع دی۔
فل موئی نے کہا کہ ہمارے فوٹو شوٹ میں صرف 10 منٹ ہی ہوئے تھے کہ کم زو کی انگلی سے انگوٹھی اچانک غائب ہو گئی۔ جوڑے اس صورت حال سے کافی مایوس ہو رہے تھے۔
امریکی جوڑے، فوٹوگرافرز اور پارک سٹی میں لوگوں نے منگنی کی انگوٹھی کی تلاش شروع کی، ان سب نے 2 گھنٹے برف میں انگوٹھی کی تلاش میں گزارے۔ پارک سٹی کا عملہ ان کی مدد کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر بھی لے آیا، آخر کار فل موئی کو اچانک برف میں چمکتی ہوئی انگوٹھی ملی۔
کم زو نے کہا کہ جیسے ہی فل موئی کو ‘انگوٹھی’ ملی تو وہ چیخنے لگی اور اس نے بے بسی سے کہا، ‘مجھے انگوٹھی مل گئی’ اور اس کی آنکھیں خوشی کے آنسوؤں سے بھر گئیں۔









