برطانیہ کی اسائلم پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، مستقل رہائش کے لیے 20 سال لازمی قرار

0
174
برطانیہ کی اسائلم پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، مستقل رہائش کے لیے 20 سال لازمی قرار

برطانوی حکومت نے اسائلم پالیسی میں اہم اصلاحات متعارف کراتے ہوئے سیاسی پناہ کے نظام کو سخت کردیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق پناہ کی درخواست مسترد ہونے پر درخواست گزار کو فوری طور پر ملک سے واپس بھیج دیا جائے گا۔

برطانیہ نے اسائلم اسٹیٹس کی مدت 5 سال سے کم کرکے 30 ماہ کر دی ہے، جبکہ مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے اب 5 سال کے بجائے 20 سال کا انتظار لازم ہوگا۔ یہ اعلانات وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کیے۔

وزیر داخلہ کے مطابق پناہ گزینوں کو عارضی طور پر رہنے کی اجازت دی جائے گی، تاہم اُن کی اسٹیٹس کا جائزہ ہر ڈھائی سال بعد لیا جائے گا۔ اگر درخواست گزار کا آبائی ملک محفوظ تصور کیا گیا تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔ پناہ کے متلاشی افراد کو صرف ایک اپیل کا حق ہوگا، جو مسترد ہونے کی صورت میں ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت خاندانی زندگی کا حق صرف اُن افراد کو دیا جائے گا جو پہلے سے اپنے قریبی عزیزوں کے ساتھ رہائش پذیر ہوں۔ اس کے علاوہ پناہ گزینوں کے لیے رہائش اور ہفتہ وار الاؤنس کی فراہمی کی بھی اب کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چار برس میں تقریباً چار لاکھ افراد نے برطانیہ میں پناہ کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

Leave a reply