برطانیہ نے گھانا کے نوادرات واپس کردیئے

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ نے گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات 150 سال بعد بطور قرض اسے واپس کر دیے ہیں،برطانیہ کے عجائب گھروں میں سجے سونے کے زیورات، تلوار اور چاندی کی اشیاء سمیت بتیس نوادرات گھانا کو چھ سال کے لیے واپس کر دیے گئے ہیں،برطانوی عجائب گھر میں پندرہ اور وکٹوریہ اور البرٹ میوزیم میں موجود سترہ اشیاء پر مشتمل نوادرات، 19ویں صدی میں انگریزوں اورگھانا عوام کے درمیان جنگ کے دوران آسانتے کے بادشاہ کے دربار سے لوٹ لیے گئے تھے۔
گھانا کے حکام برسوں سے برطانوی فوجیوں کے ذریعے لوٹے گئے نوادرات کو واپس حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے، نیوز رپورٹ کے مطاق توقع ہے کہ یہ چیزیں جمعہ کو گھانا کے موجودہ بادشاہ تک پہنچا دی جائیں گی جبکہ یہ نوادرات گھانا کے میوزیم میں اگلے مہینے نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔









