برطانیہ میں قاضی فائز اورپاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پرحملہ

0
134
برطانیہ میں قاضی فائز اورپاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پرحملہ

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ کے قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انہیں مڈل ٹیمپل میں بینچر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ تاہم وہاں سے روانگی کے وقت پی ٹی آئی کے کارکنوں نے قاضی فائز کی گاڑی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔

جس وقت سابق چیف جسٹس قاضی فائز تقریب میں شریک تھے، اس وقت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداددرسگاہ کےباہر قاضی فائزکیخلاف احتجاج کر رہی تھی۔

لندن میں تقریب کے بعد جب قاضی فائز اپنی اہلیہ کے ساتھ باہر نکلےتو ان کی گاڑی کو روکنے اور اس کی کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر بھی حملہ کر دیا۔

Leave a reply