برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے پاکستانی سب سے آگے

برطانیہ میں 2024 میں سیاسی پناہ (اسائلم) کی درخواستوں میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ رپورٹ کے مطابق، اس سال 40 ہزار درخواستیں جمع کروائی گئیں، جن میں سے 11 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی تھیں۔
یہ تعداد 2022 کے بعد تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے، اور پاکستان 175 ممالک میں سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں دینے والا ملک بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پناہ کے لیے درخواست دینے والے تمام افراد پہلے قانونی ویزوں جیسے وزٹ، ورک یا اسٹوڈنٹ ویزا کے تحت برطانیہ پہنچے۔
برطانیہ کے شیڈو ہوم سکرٹری کرس فلپ نے کہا کہ سرحدی ویزا نظام کے غلط استعمال سے حکومت ناکام رہی ہے اور اسے روکنے کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔









