برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاج

0
173
برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاج

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج پاکستان کی سیاسی صورتحال کے پس منظر میں کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں پاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے دوبارہ مینڈیٹ دیا جائے۔

احتجاج میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے، جس کے اثرات عوام پر پڑ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما زلفی بخاری نے مطالبہ کیا کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو فوری طور پر جیل سے رہا کیا جائے۔

Leave a reply