
ہاٹ لائن نیوز : کیا آپ گوشت کی بو کو دور کرنا چاہتے ہیں جو آپ کے برتنوں میں بسی ہوئی ہے؟ لیکن اچھی طرح دھونے کے باوجود یہ برتنوں سے دور نہیں ہوتا، اس لیے پریشان نہ ہوں! اس مشکل کو دور کرنے کیلیے ہم آپ کیلیے کچھ آسان ٹوٹکے لائے ہیں۔
لیموں میں تیزابیت کی زیادہ مقدار کسی بھی قسم کی بدبو کو دور کرنے میں انتہائی موثر ہے۔ ایسے برتنوں کو پانی سے بھریں، اس میں لیموں کا رس نچوڑ کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ بو مکمل طور پر ختم ہو جائیگی۔









