
برازیل کے نوجوان فٹبال اسٹار ونیشیس جونیئر نے آن لائن دنیا میں شائقین کے دل جیت لیے ہیں اور پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ونیشیس جونیئر نے پچھلے ایک ماہ کے دوران انسٹاگرام پر 15 لاکھ نئے فالوورز حاصل کیے، جبکہ ان کے حوالے سے 3 لاکھ 14 ہزار میڈیا رپورٹس بھی شیئر کی گئیں۔ انسٹاگرام پر ونیشیس کے ہیش ٹیگز کی تعداد 14 لاکھ تک پہنچ گئی۔
کرسٹیانو رونالڈو آن لائن مقبولیت میں دوسرے نمبر پر ہیں، تاہم وہ دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس میں اب بھی سر فہرست ہیں۔
عالمی فٹبال رینکنگ کے لحاظ سے ونیشیس جونیئر 46 ویں نمبر پر ہیں، جب کہ رونالڈو کی ٹیم پہلے نمبر پر ہے۔
دنیا کے سب سے زیادہ مقبول ایتھلیٹس میں فٹبالرز کی بالادستی واضح ہے، اور ٹاپ 10 فہرست میں پانچ فٹبالرز شامل ہیں۔ فرانس کے کیلیان امباپے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔








