بد تمیزی کرنے والے وکیل پر کل فرد جرم عائد ہوگی، عدالت

0
329
بد تمیزی کرنے والے وکیل پر کل فرد جرم عائد ہوگی، عدالت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ بدتمیزی کرنے والے وکیل کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے بدتمیزی کرنے والے وکیل کو کل فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ،پولیس نے گرفتار وکیل زاہد محمود کو عدالت کے روبرو پیش کردیا ،وکیل زاہد محمود نے کہا میں اپنے کیے پر معافی مانگتا ہوں مجھے معافی دے دیں، میں نے جج صاحب سے معافی مانگی اور ابھی بھی معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ وہ جرم مان رہا ہے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی کاروائی ہوگی،آپ پر اور مقدمات درج ہیں ؟ وکیل نے کہا کہ ان مقدمات میں بری ہوچکا ہوں،آپ کا پنجاب بار کونسل نے لائسنس معطل کررکھا ہے ؟ لائسنس بحال ہوچکا ہے آرڈر کی کاپی موجود نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی آپکے لائسنس کو معطل کرنے کی درخواست موجود ہے، آپ سے درخواست ہے ہمیں مشاورت کے لیے مہلت دیں،آپ معاملے کو لٹکائیں نہ ساتھ ساتھ کاروائی چلتی رہے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی،زاہد محمود نے چند روز پہلے معزز جج صاحب سے بدتمیزی کی تھی جس کے بعد توہین عدالت کی درخواست دائر ہوئی تھی۔

Leave a reply