بدھ مت کےپیروکاروں کاہندوؤں کےخلاف شدیداحتجاج

0
136
بدھ مت کےپیروکاروں کاہندوؤں کےخلاف شدیداحتجاج

ہاٹ لائن نیوز : پورے ہندوستان کے بدھ مت کے پیروکاروں نے بدھ گیہ کے مقدس مہابودی مندر میں ہندو کنٹرول کے خلاف شدید احتجاج کا آغاز کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہندورسومات بدھ مت کے اصولوں کیچلاف ورزی کرتے ہیں اور بودھ برادری کومندرکا مکمل اختیار دینا چاہئے۔

مہابودھی مندر 1949 کے بدھ مندر ایکٹ کے تحت چل رہا ہے ، جس کے مطابق آٹھ میمبر کمیٹی نے ہندو اور بدھ مت کے نمائندوں کو یکساں نمائندگی دی ہے۔ تاہم ، بدھ کے رہنما مندر پر مکمل انتظامی کنٹرول کا مطالبہ کررہے ہیں ، اور قانون کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہیں۔

حالیہ احتجاج اسوقت شدت اختیار کر گئے جب پولیس نے بھوک ہڑتال کرنیوالوں کو زبردستی ہٹا دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کےزیرتحت ہندو اکثریت بدھ مت کے حقوق کو نظرانداز کررہی ہے۔

Leave a reply