بحث کیوں کی ؟پولیس اہلکاروں نےشہری کوگولی ماردی

0
220
بحث کیوں کی ؟پولیس اہلکاروں نےشہری کوگولی ماردی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے قائد آبادمیں تلخ کلامی کےبعد پولیس اہلکاروں نے شہری پرفائرنگ کردی جسکے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تین اہلکاروں کوگرفتار کرلیاہے۔

ایس ایچ او قائد آباد کیمطابق گرفتار اہلکاروں میں شمشیر، یاسر اور ثاقب شامل ہیں۔ پولیس حکام نے واقعہ کی اطلاع اعلیٰ افسران کو دیدی ہے اور مزید کارروائی ابھی جاری ہے۔

پولیس کیمطابق اس واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔ زخمی شہری کو طبی امدادکیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں کہا جاتا ہے کہ اسکی حالت اب خطرے سےباہر ہے۔

Leave a reply