ہاٹ لائن نیوز: گوجرانوالہ میں بجلی کے بل کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے پرنس روڈ میں پیش آیا جہاں بجلی کے بل کی رقم پر دو بھائیوں میں لڑائی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق بڑے بھائی نے جھگڑے پر چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے تھے اور ایک ہی گھر میں رہتے تھے، گھر کی بجلی کا بل 10 ہزار 500 روپے تھا۔









