بجلی کےکھمبوں سےبندھی ہوئی 5 افرادکی لاشیں برآمد

0
211
بجلی کےکھمبوں سےبندھی ہوئی 5 افرادکی لاشیں برآمد

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے ضلع چاغی میں بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کیطابق چاغی کےعلاقےدالبندین میں مغربی بائی پاس کےقریب سے5 افرادکی گولیوں سےچھلنی لاشیں ملی ہیں۔

لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لاشوں کو سول اسپتال دالبندین منتقل کردیا جب کہ بجلی کے کھمبوں سے لٹکی لاشوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ملحقہ آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے رسیوں سے باندھ کر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

بلوچستان پولیس نے5افراد کی لاشیں ملنےکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave a reply