ہاٹ لائن نیوز : شدید گرمی میں بجلی کی طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہوگئے ۔
راولپنڈی کے شہری علاقوں میں تین سے چار اور دیہی علاقوں میں چار سے پانچ گھنٹے تک بجلی کی بندش معمول بن گئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا۔
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیوب ویلز اور فلٹریشن پلانٹس سے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے جب کہ پشاور میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔









