بجلی کا بل دیکھ کے کسی کو بھی ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے

0
161
بجلی کا بل دیکھ کے کسی کو بھی ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے

بجلی کا بل دیکھ کے کسی کو بھی ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے

مشہور ومعروف اداکار نبیل ظفر نے بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں اور مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ناقابلِ برداشت ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اب وہ اپنے چھوٹے بھائی سے کہتے ہیں کہ ان کے اندر لگتا ہے ابا کی روح آ گئی ہے۔

میرا بھائی جب بھی کوئی اضافی پنکھا یا لائٹ کھلی دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اوہ بھائی، اسے بند کر دو، بل بہت آتا ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل کچھ عرصے سے اتنے زیادہ آ رہے ہیں کہ بل دیکھ کر کسی کو بھی ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے۔

Leave a reply