
ہاٹ لائن نیوز : مانسہرہ میں بجلی کا وولٹیج اچانک بڑھنے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ چٹہ بٹہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ہائی وولٹیج کے باعث گھریلو سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ ہائی وولٹیج سے زخمی ہونے والوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے شاہراہ کاغان کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واپڈا اور ایکسین واپڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔








