
ہاٹ لائن نیوز : گھریلو بجلی صارفین سے ماہانہ فکس چارجز وصول کیے جائیں گے، گھریلو صارفین پر ماہانہ دو سو تا 1000 روپے فکس چارجز عائد کیے گئے ہیں، نیپرا نے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کروا دیے ، اطلاق 1 جولائی سے ہوگا۔
گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے 200 سے 1000 روپے ماہانہ چارجز مقرر کئے گئے جبکہ کمرشل صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈسکوز کو مقررہ چارجز کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے میں مدد مل سکے گی۔








