
ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے سبزہ زار میں والد کے تشدد سے زخمی ہونیوالا بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق 3 سالہ بچے کو 3 جون کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، باپ کو بچوں پرتشددکے الزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم اپنے دو بچوں کوتشددکا نشانہ بناتا تھا۔
جاں بحق بچے کی والدہ نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا، کمسن بچے پر تشدد کا مقدمہ کرایہ دار کی مدعیت میں درج ہے۔









